گوہاٹی،28 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آسام اسمبلی میں پیر کو بجٹ سیشن کے پہلے دن جم کر ہنگامہ ہوا جہاں اپوزیشن پارٹیوں نے متنازعہ شہریت بل کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ہنگامے کے درمیان ایوان کی کارروائی کو 45 منٹ کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔’بھارت رتن‘سے سرگراز کئے کئے جانے والے گلوکار بھوپین ہجارکا کو گورنر جگدیش مکھی کے خراج عقیدت پیش کرنے کے فورا بعد آسام گن پریشد (اے جی پی ) کے صدر اتل بورا نے متنازعہ شہریت (ترمیم) بل کا مسئلہ اٹھایا۔کانگریس، اے آئی یو ڈی ایف کے ساتھ ہی اے جی پی کے ممبران اسمبلی نے بل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کے ہاتھوں میں پرچے تھے۔گورنر تقریر کر رہے تھے تب اپوزیشن رکن اسٹیج کے قریب آ گئے جس کے بعد اسمبلی کے صدر ہتین گوسوامی کو 45 منٹ کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔
آٹھ جنوری کو لوک سبھا میں منظور ہوئی شہریت (ترمیم) بل، بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان کے غیر مسلموں کو ہندوستانی شہریت دینے کا قانون ہے۔شمال مشرقی میں کئی تنظیموں نے اس بل کا یہ دعوی کرتے ہوئے مخالفت کی ہے کہ وہ علاقے کے اصل باشندوں کے حقوق کو کمتر کر دے گا۔